لاہور قلندرز کی شکستوں کے پوسٹ مارٹم کا اعلان
کپتان برینڈ میک کولم کو قیادت کے منصب پر برقرار رکھنے کے حوالے سے فیصلہ ٹیم کریگی ،ْ فواد رانا
منگل 15 مئی 2018 12:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے مگر اپنی شکستوں پر پوسٹ مارٹم کریں گے تاکہ جائزہ لے کر مستقبل کیلئے بہتر پلاننگ کی جاسکے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے شائقین خصوصاً لاہور کے عوام کی جانب سے دی جانے والی محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم لاہور کے عوام کو جوابدہ ہیں اور کوشش ہو گی کہ مستقبل میں کامیابی حاصل کر کے سرخرو ہو سکیں۔رانا فواد نے کہا کہ عمر اکمل بڑے اچھے کھلاڑی اور ہمارے پلاٹینم پلئیر ہیں تاہم انہوں نے پرفارم نہیں کیا تاہم اس کے باوجود ہم نے انہیں عزت دینے کے لیے ہی لیگ کے دوران آرام دیا گیا۔انہوں نے واضح کیا کہ ٹیم کے کپتان برینڈن میک کولم ا ور عمر اکمل میں کوئی اختلاف نہیں تھا بلکہ وہ کیریبیئن پریمئیر لیگ میں اکٹھے کھیلتے ہیں اور ان میں کوئی ناراضگی نہیں تھی۔ٹیم کی قیادت کے حوالے سے سوال پر فواد رانا نے کہا کہ برینڈن میک کولم اچھے طریقے قیادت کر رہے ہیں تاہم بدقسمتی سے ہم ناکامی سے دوچار ہوئے البتہ ٹیم کی قیادت میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم زمبابوے، افغانستان اور آئرلینڈ سے ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے
-
جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی
-
ٹیم کی توجہ بھارت کیخلاف میچ جیتنے سے زیادہ ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے پر مرکوز ہے : صائم ایوب کا انکشاف
-
پاکستان ہاکی ٹیم آج سلطان اذلان شاہ کپ 2024 کا فائنل کھیلے گی
-
شاداب کو مار پڑرہی تھی تو افتخار، صائم کو اوورز کیوں نہ دیئے؟، شائقین کا بابر اعظم سے سوال
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے لیے تیار: رپورٹ
-
بابر اعظم کے پاس ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرنے کا موقع
-
آٹو گراف دیتے ہوئے معروف ٹینس کھلاڑی پر حملہ
-
آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست ، چیئرمین پی سی بی ڈبلن پہنچ گئے
-
’آئرلینڈ کیخلاف شکست کی وجہ انفرادی ریکارڈز کو ترجیح دینا تھا‘، کامران اکمل کا الزام
-
پاک بھارت معرکے سمیت نیویارک میں میچز کے ٹکٹ فروخت کیلئے پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.