کمشنر ساہیوال کا گندم خریداری مرکز رینالہ خورد کا دورہ

منگل 15 مئی 2018 14:50

چیچہ وطنی۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادرقاضی نے گندم خریداری مرکز رینالہ خورد کا دورہ کیا اور گندم خریداری کے عمل کا جائزہ لیا‘ اس موقع پرانہو ںنے عملے کو ہدایت کی کہ گندم لے کر آنے والے زمینداروں کو سنٹر پر تمام ضروری سہولیات خصوصا پینے کا پانی فراہم کیا جائے اور انہیں ناپ تول میں کوئی شکایت نہ ہو ‘انہو ںنے خریداری مہم کے تمام عمل کی شفافیت کو سراہا اور کہا کہ حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ چھوٹے زمینداروں سے گندم ترجیحی بنیادوں پر خریدی جائے تا کہ انہیں مالی فائدہ ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :