بوو ایشیائی فورم مختلف حلقوں کی بات چیت کے لئے مزید کردار ادا کرے گا ، بانکی مون

بوو ایشیائی فورم دنیا کے بڑے پلیٹ فارم کی حیثیت سے زیادہ ترقی کرے گا،فورم کے میزبان ملک کی حیثیت سے چین ہمیشہ سے فورم کی ترقی کی حمایت کرتا ہے چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی بوآو ایشیائی فورم کے نئے صدر بانکی مون سے ملاقات میں گفتگو

منگل 15 مئی 2018 15:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بانکی مون کو بوآو ایشیائی فورم کا نیاصدر منتخب ہونے پر مبارک بادیتے ہوئے کہا کہ بوآو ایشیائی فورم دنیا کے بڑے پلیٹ فارم کی حیثیت سے زیادہ ترقی کرے گا،فورم کے میزبان ملک کی حیثیت سے چین ہمیشہ سے فورم کی ترقی کی حمایت کرتا ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں بوآو ایشیائی فورم کے نئے صدر بان کی مون سے ملاقات کی اور بان کی مون کو بوآو ایشیائی فورم کا نیاصدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور کہا کہ بوآو ایشیائی فورم کے قیام کے سترہ سالوں میں نمایاں پیش رفت حاصل ہوئی ہے ۔

امید ہے کہ نئی کونسل کی رہنمائی میں بوآو فورم ایشیا کی نمائندگی کرتے ہوئے دنیا کے بڑے پلیٹ فارم کی حیثیت سے زیادہ ترقی کرے گا ۔

(جاری ہے)

ایشیا اور دنیا کے سامنے پیش کردہ مسائل کے حل کے لئے مزید خدمات سرانجام دی جاسکیں گی۔فورم کے میزبان ملک کی حیثیت سے چین ہمیشہ سے فورم کی ترقی کی حمایت کرتا ہے۔بان کی مون نے کہا کہ حالیہ برسوں میں عالمی صورتحال میں کافی تبدیلیاں آئی ہیں اور چین کا اثر دنیا میں پیش پیش ہے۔بوآو ایشیائی فورم مختلف حلقوں کی بات چیت کے لئے مزید کردار ادا کرے گا اور ایشیا نیز دنیا کی ترقی کے فروغ کے لئے بوآو منصوبہ فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :