ریچا چڈا کو قتل کی دھمکیاں

منگل 15 مئی 2018 15:30

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2018ء) بالی وڈ کی ورسٹائل اداکارہ ریچا چڈا کو ’ہندو ازم‘ کے خلاف آواز اٹھانا مہنگا پڑ گیا۔ انتہاپسندوں نے ٹریٹر پر اداکارہ کو سرعام زیادتی اور قتل کی دھمکیاں دیں جس کے بعد اداکارہ کی حمایت میں دیگر بالی وڈ اداکار بھی سامنے آگئے۔

(جاری ہے)

ریچا چڈا کو ایڈوکیٹ وویک گارگ کے ٹویٹر ہینڈل سے 9 مئی کو یہ دھمکیاں دی گئی تھیں۔ ا سکے ساتھ ہی ٹریٹر پرمسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز زبان بھی استعمال کی گئی تھی۔ہندو انتہاپسند نے کہا تھا کہ ریچا چڈا اور ان جیسے 100 افرادہر روز اکھاڑے جاتے ہیں۔خود کو آن لائن دھمکیاں ملنے کے بعد اداکارہ نے ٹویٹر انتظامیہ سے رابطہ کیا تاہم ویب سائٹ عہدیداروں نے ان دھمکیوں کو غیر اہم قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :