پنجاب بھر کے تمام سرکاری ، نیم سرکاری ، نجی تعلیمی اداروں میں آج لاسٹ ورکنگ ڈے ہو گا

منگل 15 مئی 2018 15:50

فیصل آباد۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) پنجاب بھر کے تمام سرکاری ، نیم سرکاری ، نجی تعلیمی اداروں میں آج 16مئی بروز بدھ کو لاسٹ ورکنگ ڈے ہو گا جبکہ موسم گرما کی تعطیلات کل 17مئی بروز جمعرات سے شروع ہوں گی جو 10اگست تک جاری رہیں گی جس کے بعد 11 اگست سے دوبارہ تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں کا آ غاز ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم سکولز ایجوکیشن پنجاب کے ذرائع نے بتایاکہ موسم گرما کی تعطیلات میں بالعموم جبکہ رمضان المبارک کے دوران بالخصوص تعلیمی اداروں میں سمر کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہو گی اور کسی بھی تعلیمی ادارے کی طرف سے سمر کیمپ لگانے کیلئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے اجازت حاصل کرنا ضروری ہو گا۔

انہوںنے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی اداروں کے مالکان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور بعد ازاں کوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا۔