رمضان المبارک میںعوام کو اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی یقینی بنائی جائے گی ،ڈپٹی کمشنر

منگل 15 مئی 2018 17:56

شیخوپورہ۔15 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ارقم طارق نے رمضان بازاروں کا دورہ کیا ، اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے، میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رمضان المبارک میںعوام کو اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں عوام کو اشیائے خوردونوش تازہ اور معیاری سبزیاں و پھل ، دالیں ، گوشت، گھی ، چینی کھجوریں وغیرہ وافر مقدار میں میسر ہونگی، انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ رمضان بازاروں میں تعینات عملہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں کسی غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں ، تمام افسران و ملازمین رمضان بازاروں کی ڈیوٹی فرض شناسی اور ایمانداری سے سرانجام دیں گے، اس سلسلہ میں مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی، سکیورٹی کے حوالہ سے تمام بازاروں میں خفیہ کیمروں سے مانیٹرنگ ، پولیس ، سول ڈیفنس کے عملہ کی بائی نیم ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں تاکہ کسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :