جڑانوالہ،ڈی ڈی ایچ او نے غیر قانونی طور پر خون کی خرید و فروخت میں ملوث اور صفائی کے ناقص انتظامات پر لیبارٹری سیل کر دی

منگل 15 مئی 2018 18:01

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) ڈی ڈی ایچ او نے غیر قانونی طور پر خون کی خرید و فروخت میں ملوث اور صفائی کے ناقص انتظامات پر لیبارٹری سیل کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر سہیل طارق نے محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ لاہور روڈ97ر ب جوہل اڈہ پر قائم شاہین لیبارٹری جسے مبینہ طور پر ای ڈی او ہیلتھ فیصل آباد آفس کے ملازم کا بیٹا چلا رہا تھا کو خون کی غیر قانونی خرید و فروخت، صفائی کے ناقص انتظامات اور دیگر الزامات کے تحت سیل کر دیا ہے۔

دریں اثناء ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سہیل طارق کے مطابق شہر اور نواحی دیہات میں خسرہ کی بڑھتی ہوئی وباء پر قابو پانے کے لئے یونین کونسل نمبر 40سمیت متعدد یونین کونسلز میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔اور اب تک تین دنوں میں 3763بچوں کو خسرہ کی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ جبکہ 6دنوں میں5200بچوں کو ویکسین لگانے کا ٹارگٹ مکمل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :