رمضان المبارک میں اشیائے خوردنوش فروخت کرنے والے منافع کی شرح کو کم کریں، اسسٹنٹ کمشنر اٹک

منگل 15 مئی 2018 18:09

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اشیائے خوردنوش فروخت کرنے والے اپنا مذہبی فریضہ سمجھ کر منافع کی شرح کو کم کر دیں۔ منافع خوری ، تول میں کمی ، غیر میعاری پھل فروٹ سبزیاں اجناس فروخت کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعائت کی گنجائش نہیں ہو گی ان پر بھاری جرمانے عائد کی جائیں گے ۔

(جاری ہے)

یہ بات اسسٹنٹ کمشنر اٹک مرضیہ سلیم نے رمضان المبارک کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو رعائتی قیمتوں پر پھل ، سبزیاں ، آئل ، گوشت اور اجناس فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ رمضان بازار میںپرائس مجسٹریٹ، تحصیل دار ، نائب تحصیل دار ، میونسپل کمیٹی کے افسران و اہلکاران روزانہ کی بنیادرپررمضان بازار کا دورہ کیا کریں گے رمضان بازار میں عوامی شکایات کیلئے شکایت سیل بھی موجود ہو گا مرضیہ سلیم نے بتایا کہ جن اشیاء پر رعائیت دی جا رہی ہے ان میں گھی اور آئل شامل ہیں اسی طرح 10کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 250روپے ،20کلو آٹے کی قیمت 500روپے جبکہ چینی 46روپے فی کلو فراہم کی جائے گی اسی طرح چاول ، آلو ، پیاز ، ٹماٹر ، بھنڈی ، کدو ، دال ماش ، دال مسور ، کھجور ، بیسن ، کیلا ، لیموں سستے داموں فروخت کیے جائیں گے گوشت اور انڈے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کے ریٹ روزانہ کی بنیاد پر کھلتے ہیں جو ریٹ بھی مقرر کیے جائیں گے اس میں مرغی کے گوشت پر 10روپے کی کمی اور انڈوں پر 2.50روپے کم کیے جائیں گے سیکورٹی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اس ضمن میں اپنی تیاری مکمل کر چکی ہے رمضان بازار میں ایک داخلی راستہ ہو گا جو کمیٹی چوک کے سامنے ہو گا واک تھرو گیٹ بھی وہاں نصب کیا جائے گا سول ڈیفنس اور 1122کا عملہ صبح 9سے 5بجے تک موجود ہو گا ایک سوال پر کہ رمضان بازار سے خریداروں کی شکایت رہتی ہے کہ رمضان بازار میں غیر میعاری اشیاء فروخت کی جاتی ہیں اس پر انہوں نے کہا کہ اس دفعہ عوام کو اس قسم کی کوئی شکایت نہیں ہو گی اور روزانہ کی بنیاد پر رمضان بازار میں اشیاء خورد نوش کا میعار پرکھنے کی ذمہ داری دی گئی ہے جو کسی اثر و رسوخ کے بغیر میعاری اشیاء فروخت کرنے کی ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔