ْمحکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے سینکڑوں کنٹریکٹ ملازمین مطالبات کی حمایت میں سراپا احتجاج

منگل 15 مئی 2018 19:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے سینکڑوں کنٹریکٹ ملازمین اپنے مطالبات کی حمایت میں سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے سول سیکرٹریٹ چوک میں احتجاج کرنے کے بعد احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے ٹریفک بند کر دی دھرنے کے دوران سخت گرمی اور دھوپ کے باعث دھرنے کے دو شرکاء بے ہوش ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاگیا دھرنے کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف مطالبات درج تھے قبل ازیں دھرنے کے شرکاء ایپکا یونٹ محکمہ ہائوسنگ کے صدر ضیاء اللہ کی قیادت میں ایک ریلی کی شکل میں محکمہ ہائوسنگ سے سول سیکرٹریٹ چوک پہنچے جہاں انہوں نے پنجاب حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی دھرنے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ کئی سال سے کنٹریکٹ بنیادوں پر محکمہ میں کام کررہے ہیں لیکن انہیں مستقل نہیں کیاگیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ کے چوبیس سو سے زائد ملازمین کو مستقل کیا جائے انہوں نے اعلان کیا کہ جب تک ان کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا جاتا تو وہ سول سیکرٹریٹ چوک میںدھرنا دئیے بیٹھے رہیں گے۔