بھارت کے مقبول ترین اداکار کی خود کشی سے پہلے کی ویڈیو نے ہر شخص کو آبدیدہ کردیا

منگل 15 مئی 2018 19:55

بھارت کے مقبول ترین اداکار کی خود کشی سے پہلے کی ویڈیو نے ہر شخص کو آبدیدہ ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) بالی ووڈ ایکشن ہیرو اندر کمار کی مرنے سے پہلے خودکشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار اندر کمار کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ویڈیو نے اٴْن کی موت پر کئی سوال کھڑے کر دیئے کیوں کہ ویڈیو میں دیکھا گیاکہ اندر ہاتھ میں شراب کی بوتل اٴْٹھائے اپنی ناکامی کا شکوہ کرتے ہوئے رو رہے ہیں اور ویڈیو میں یہ بھی کہ رہے ہیں اداکار بننے آیا تھا تاہم کامیابی کے بعد میری عیاشیوں نے مجھے کہیں کا نہیں چھوڑا۔

اداکار اندر کمار نے اپنی ویڈیو میں مداحوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر مجھ دیکھ کر کچھ سیکھ سکتے ہو تو سیکھ لو ورنہ کل آپ بھی ہاتھ میں موبائل لئے اور شراب نوشی کرتے ہوئے خودکشی سے قبل ویڈیو بنا رہے ہوگے۔اندر کمار کی خودکشی کی ویڈیو پر اٴْن کی اہلیہ پل لوی کمار نے پریس کانفرنس میں وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ اندر کمار کی موت دل کو دورہ پڑنے کے سبب ہوئی تھی ،ْ سوشل میڈیا پر گردش کردہ ویڈیو اٴْن کی ریلیز نہ ہونے والی فلم ’پھٹی پڑی ہے یار ‘کا ایک سین ہے۔