سرگودھا میں نہروں ،راجباہوں اور کھالوں کے پشتوں کو مضبوط کرنے کے لئے محکمہ آبپاشی نے تاحال کوئی قدم نہیں اٹھایا

جبکہ شہر سے گزرنے والی نہر لوئر جہلم ‘ مٹھہ لک راجباہ اور استقلال آباد راجباہ پر گاڑیوں کے دھونے سے ان کے کنارے مزید خستہ ہورہے ہیں

منگل 15 مئی 2018 21:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء)حکومتی احکامات کے باوجود سرگودھا میں نہروں ،راجباہوں اور کھالوں کے پشتوں کو مضبوط کرنے کے لئے محکمہ آبپاشی نے تاحال کوئی قدم نہیں اٹھایا جبکہ شہر سے گزرنے والی نہر لوئر جہلم ‘ مٹھہ لک راجباہ اور استقلال آباد راجباہ پر گاڑیوں کے دھونے سے ان کے کنارے مزید خستہ ہورہے ہیں ،ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مون سون کانٹی پلان 2018کے تحت نہروں، راجباہوں اور کھالوں کے پشتہ جات کی صورتحال قبل از وقت بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے جو ایک ماہ سے عملدرآمد کے منتظر ہیں ،اور اس سلسلہ میں تحرک کا فقدان شہریوں کیلئے جہاں باعث تشویش بنتا جا رہا ہے وہاں آئندہ مون سون کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بج رہی ہے ، شہر کے مختلف مقامات پر کھالہ جات کی بھی خستہ حالی کا شکار ہیںجس پر شہریو ں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔