نیب خیبر پختونخوا نے کرپشن اور بدعنوانی کے الزام پر کئی سرکاری محکموں کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی

منگل 15 مئی 2018 21:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) نیب خیبر پختونخوا نے کرپشن اور بدعنوانی کے الزام پر کئی سرکاری محکموں کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی۔ نیب خیبرپختونخوا ریجنل بورڈ کا اجلاس ڈی جی فرمان اللہ کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں ڈبلیو ایس اسی پی کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی ۔

ڈبلیو ایس اسی پی کے ذمہ دارن نے اختیارات کا ناجائز استعمال اور غیر قانونی بھرتیاں کیں۔

(جاری ہے)

بنوں شوگر مل کے اہلکاروں کے خلاف شوگر مل میں فنڈز کا غلط استعمال اور قیمتی اراضی غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ شوگر مل ملازمین کو تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئیں ۔ پیسکو کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال اور ٹی ایم اے بنوں کے اہلکاروں کی جانب سے عوام کو دھوکہ دینے کی انکوائری کی منظوری بھی دے دی گئی۔ محکمہ مال اور ہیلتھ کیئر کمیشن کے ملازمین کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :