رمضان المبارک تقویٰ کے حصول کامہینہ ہے ،ڈاکٹرعبدالقدوس

منگل 15 مئی 2018 22:21

ملتان۔ 15مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) رمضان المبارک تقوی کے حصول کا مہینہ ہے اور تقوی اللہ کے احکامات کی اطاعت کرنے اوراللہ تعالی کی نافرمانی سے بچنے ، ضبط نفس ، انسانی ہمدردی اور احتساب کی تربیت کا مہینہ ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے شعبہ علوم اسلامیہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام استقبال رمضان المبارک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیکی کے ماحول میں مزید نیکیاں کرنا آسان ہوجاتا ہی․اور روزے میں نماز پابندی کے ساتھ باجماعت ادا کرنا ، قرآن مجید کی تلاوت اور نوافل روزے دار کی اولین ترجیح ہونی چاہیی․پروفیسر ڈ اکٹر سعید الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں قرآن حکیم کا نزول ہوا جس کا مقصد اعلی اخلاق کا معاشرہ قائم کرنا ہے انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی کی آخری کتاب انسانی ہدایت کے لیے اس ماہ مبارک میں نازل ہوئی․ اور رمضان کے روزے ایمان اور احتساب کے ساتھ ہماری تربیت کرتے ہیں․ رمضان ہمیں باہمی رواداری ایثار اور ہمدردی کی تعلیم دیتا ہی․ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک بڑا بابرکت اور رحمتوں والا مہینہ ہے جبکہ اخلاقی برائیوں سے پرہیز کے بغیر عبادات رسمی بن جاتی ہیں۔