چلالپور جٹا ں، مسلم لیگ یوتھ ونگ کی مہنگائی ،بے روز گاری ،حکمرانوں کی کرپشن اور غداری کے خلاف ریلی

عدلیہ اور فوج کی حمایت میں قراردادیں منظور

منگل مئی 22:24

جلالپور جٹاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) جلالپور جٹاںکے طولِ وعرض گزشتہ روز چوہدری وجاہت حسین زندہ باد،چوہدری حسین الٰہی زندہ باد ،مسلم لیگ زندہ باد کے نعروں سے گونجتے رہے،حسین لورز ضلع گجرات اور مسلم لیگ یوتھ ونگ جلالپور جٹاں نے گزشتہ روز مہنگائی ،بے روز گاری ،حکمرانوں کی کرپشن اور غداری کے خلاف ریلی نکالی گئی جس کی قیادت بابر سلیم کھوکھر،چوہدری عدیل وڑائچ،چوہدری صمصام آف لورائے، چوہدری عثمان دیوانہ، چوہدری کلیم آف ملکی، عاصم خاں،چوہدری رحمٰن گجر گندرہ،چوہدری ااسد وڑائچ ،چوہدری سلمان لنگڑیال ،اویس الطاف نے قیادت کی ریلی پر جگہ جگہ شہریوں نے گل پاشی کی جلالپور جٹاں کے گل محلوں سے نوجوان ٹولیوں کی صورت میں ریلی میں شامل ہوتے رہے عاصم خاں اور راجہ منیر فیروز جرال موٹر سائیکل ریلی کے ساتھ شامل ہوئے چوہدری اکر م لنگڑیال سابق کو نسلر سمیت جگہ جگہ ریلی کا استقبال ہوتا رہا ریلی میں نواز شریف کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے،غدارِ اعظم نواز شریف مردہ باد،مُک گیا تیرا شو نواز،،گو نواز گو نوازکے نعرے لگتے رہے۔

(جاری ہے)

چوہدری معظم جٹ ،چوہدری ضیغم چیمہ،چوہدری عامر ملکی،حاجی عامر شہزاد،حمزہ کالس،حمزہ بٹ ،اویس بٹ،رنبیل راجپوت،مرزا طیب،چوہدری احمد وڑائچ ودیگر نے بھی ساتھیوں سمیت شرکت کی۔ حسین لورز اور یوتھ ونگ کی مشترکہ ریلی میں عدلیہ اور فوج کی حمایت میں قراردادیں پاس کی گئی ریلی میں نوازشریف کے غدارانہ بیان کی مزمت کرتے ہوئے آرٹیکل چھ کے تحت مقدمہ چلانے کی قرارداد بھی منظور کی گئی مہنگائی ،،کرپشن کا زمہ دار حکومت کو قراردیتے ہوئے فوری استعفے کا مطالبہ کیا گیا قرار دادیں حسین لورز ضلع گجرات کے صدر چوہدری صمصام آف لورائے نے پیش کیں چوہدری کلیم آف ملکی نے پُرجوش نعرہ بازی کی ریلی میں پارٹی نغمے سنائے جاتے رہے ریلی کے شرکا نے پلے کارڈ اور بینرز اُٹھا رکھے تھے ۔

چوہدری کلیم ملکی قافلے کے ساتھ ریلی میں شریک ہوئے۔