نواز شریف حقیقت ہے کمیشن کی حمایت کرتے ہیں تین بار وزیراعظم رہنے والے کے ساتھ رویہ ہتک آمیز ہے، شاہ محمدشاہ

منگل 15 مئی 2018 22:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)سندھ کے صدرشاہ محمدشاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف حقیقت ہے کمیشن کی حمایت کرتے ہیں تین بار وزیراعظم رہنے والے کے ساتھ رویہ ہتک امیز ہے پارٹی اپنے قائد کے بیانیے کے ساتھ ہے۔وہ منگل کو مسلم لیگ ہائوس کارساز میں سندھ کے صدر منتخب ہونے پر کارکنان کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے ۔

اس موقع پر سینئرنائب صدر سید منور رضا، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری خالد شیخ سمیت دیگربھی موجود تھے۔شاہ محمد شاہ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی اور ہم عوام کی طاقت سے اپنے سیاسی مخالفین کو انتخابی عمل سے آئوٹ کردینگے اور ن لیگ کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو عوام کی طاقت سے ناکام بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے تین بار ملک کے وزیر اعظم کے ساتھ کیا جانیوالا سلوک انتہائی ہتک امیز ہے۔ نواز شریف ایک حقیقت ہے جس نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔ کیا کوئی جواب دے گا کہ ملک میں دہشت گردی کلاشنکوف کلچر کون لایا ن لیگ نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پہلے ڈکٹیٹروں سے حساب لیا جائے کارکن اپنے قائد کے ساتھ ہیں ۔اس موقع پر پارٹی رہنماوں اور کارکنوں نے نواز شریف کے کمیشن بنانے کے مطالبے کی حمایت کی۔