دو ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر 5لاکھ روپے چھین لیئے

منگل 15 مئی 2018 22:38

خانیوال۔ 15مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) دومسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر 5لاکھ روپے چھین لیئے‘مزاحمت پر تشددکرکے زخمی کردیا‘تفصیل کے مطابق گزشتہ روزخانیوال کے نواحی گائوں171/10Rکے رہائشی بشیر احمد گجر نجی بنک جے ایس سے 5لاکھ 10ہزارروپے نکلواکر جارہا تھا جب وہ سٹیڈیم کے عقب میں پہنچا تو اچانک ایک بلا نمبری 125پر سوار 2مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زورپر اسے روکا اور اس سے کیش چھین لیا بشیر احمد کی مزاحمت پر دونوں ڈاکوئوں نے پسٹل کے بٹ مارکر اسے شدیدزخمی کردیا اور جہانیاں کی طرف فرار ہوگئے ۔اطلاع پر تھانہ سٹی پولیس مصروف کارروائی ہے ۔