گریڈ 21 کے افسر وحید الدین چیف سیکرٹری آزاد کشمیر تعینات

منگل 15 مئی 2018 22:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) وفاقی حکومت نے گریڈ 21 کے افسر وحید الدین کو چیف سیکرٹری آزاد کشمیر تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب حکومت میں بطور سیکرٹری جنگلات تعینات وحید الدین کو چیف سیکرٹری آزاد کشمیر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ا ن کے پیش رو سابق چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اعجاز منیر کو گریڈ 21 سے 22 گریڈ میں ترقی دے کر سیکرٹری سول ایوی ایشن کی خدمات 7 مئی سے سونپی جاچکی ہیں۔

وحید الدین اس سے قبل پنجاب میں سیکرٹری جنگلات اور اس سے پہلے کے پی کے میں سیکرٹری انڈسٹری کی خدمات سرانجام دے چکے ہیں اس کے علاوہ سابق وزیراعظم پاکستان ظفر اللہ خان جمالی کے سٹاف آفیسر بھی رہ چکے ہیں۔