کراچی ،ْزمینوں پر قبضوں کے الزام میں گرفتار ملزم شعیب میمن کے جسمانی ریمانڈ میں 25 مئی تک توسیع

بدھ 16 مئی 2018 17:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) احتساب عدالت کے منتظم جج نے ملیر ضلع غربی کی زمینوں پر قبضوں کے الزام میں گرفتار ملزم شعیب میمن کے جسمانی ریمانڈ میں 25 مئی تک توسیع کر دی ۔ احتساب عدالت کے منتظم جج کے روبرو نیب حکام نے ملیر اور ضلع غربی کی زمینوں پر قبضوں کے الزام میں گرفتار ملزم شعیب میمن کو پیش کیا ۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں ملزم سے زمین لیس کرنے کا ریکارڈ ملا ہے ۔

ملزم سے اس معاملے پر مزید تفتیش کرنی ہے ۔ لہذا ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 15 دن کی توسیع کر دی جائے ۔ عدالت نے تفتیشی افسر کا موقف سنتے ہوئے ملزم شعیب میمن کے جسمانی ریمانڈ میں 25 مئی تک توسیع کر دی ۔ واضح رہے کہ ملزم پر ضلع ملیر اور ضلع غربی میں سرکاری زمینوں پر قبضے کا الزام ہے ۔

متعلقہ عنوان :