حکومت کاماہ صیام کے دوران رمضان بازاروں میں مرغی کے گوشت پر دس روپے فی کلو سبسڈی دینے کا اعلان

بدھ 16 مئی 2018 17:55

فیصل آباد ۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) حکومت پنجاب نے ماہ صیام کے دوران رمضان بازاروں میں مرغی کے گوشت پر دس روپے فی کلو اور ایک درجن انڈوں پر پانچ روپے سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد صارفین کو ریلیف فراہم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے بتایا کہ سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق کی ہدایت پرڈویژن بھر کے 34 سستے رمضان بازاروں میںمحکمہ کی68 افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیںجو ان بازاروں میں گوشت اور انڈوںکی کوالٹی کو چیک کریںگے ۔ انہوں نے بتایا کہ متعلقہ افسران کواس اہم ذمہ داری سے آگاہ کردیاگیا ہے جبکہ ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :