سندھ ہائی کورٹ نے لیاری ری ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر آغامسعود عباس اور عبدالغنی کی ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کردی

بدھ 16 مئی 2018 18:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے لیاری ری ڈیویلپمنٹ کے ڈائریکٹر آغامسعود عباس اور عبدالغنی کی ضمانت میں 5 جولائی تک توسیع کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں لیاری ری ڈیویلپمنٹ کے ڈائریکٹر آغامسعود عباس اور عبدالغنی کی جانب سے ضمانت میں توسیع کے لئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ملزمان کی درخواست منظور کرتے ہوئے ضمانت میں 5جولائی تک توسیع کردی۔واضح رہے کہ لیاری ری ڈیویلپمنٹ کے ڈائریکٹر آغامسعود عباس اور عبدالغنی پر پروجیکٹ کے نام پر اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے۔