یونین کونسلوں میں رہائش پزیر عوام کے مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی نمائندے عوام سے رابطہ میں رہیں،قائم مقام چیئرمین بلدیہ غربی

بدھ 16 مئی 2018 20:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) قائمقام چیرمین بلدیہ غربی عزیز اللہ آفریدی نے کہا ہے کہ یونین کونسلوں میں رہائش پزیر عوام کے مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی نمائندے عوام سے رابطہ میں رہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سائٹ زون یوسی 07جہان آباد میں نو تعمیر شدہ یوسی آفس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر منتخب بلدیاتی نمائندے اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے بعدازاں انہوں نے یوسی آفس میں منتخب بلدیاتی نمائندوں سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی میں رہائش پزیر عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے خصوصا صفائی ستھرائی اور سڑکوں و شاہراہوں پر موجود تجاوزات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے جس کیلئے صفائی مہم اور تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا جا چکا ہے میٹنگ میں موجود بلدیاتی نمائندوں نے بلدیہ غربی میں صفائی مہم اور تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کرانے پر قائمقام چیرمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسلوں میں رہائش پزیر عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے یوسی سطح پر بھی تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنایا جارہاہے قائمقام چیرمین نے میٹنگ میں موجود بلدیاتی افسران کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ صفائی مہم اور دیگر جاری تمام کاموں میں منتخب نمائندوں کی مشاورت کو یقینی بنایا جائے یونین کونسلوں میں صفائی ستھرائی ،نکاسی آب اور تجاوزات کے حوالے سے موجود شکایات کا ازالہ بھی بروقت یقینی بنایا جائے بلدیاتی افسران نے صفائی ستھرائی اور دیگر جاری کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تما م جاری کاموں میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کی مشاورت کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :