یمنی جزیرے سقطری کا بحران ختم ہوگیا، ڈاکٹر احمد بن دغر

مقامی حکام اور امارات کے درمیان غلط فہمی پیدا ہوگئی تھی جو دور ہو گئی،یمنی وزیر اعظم

بدھ 16 مئی 2018 20:57

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) یمنی وزیراعظم ڈاکٹر احمد بن دغر نے اعلان کیا ہے کہ یمنی جزیرے سقطری کا بحران ختم ہوگیا،سقطری جزیرے میں مقامی حکام اور امارات کے درمیان غلط فہمی پیدا ہوگئی تھی جو دور ہو گئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمنی وزیراعظم ڈاکٹر احمد بن دغر نے اعلان کیا ہے کہ یمنی جزیرے سقطری کا بحران ختم ہوگیا۔ حالات معمول پر آگئے۔ ہمارا ایک ہی دشمن ہے اور وہ حوثی ہے۔ جو ایرانی شہ پر خطرات پیدا کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سقطری جزیرے میں مقامی حکام اور امارات کے درمیان غلط فہمی پیدا ہوگئی تھی دور کردی گئی۔ سعودی بھائیوں نے اس سلسلے میں مصالحت اور صفائی کا کردارادا کیا۔ اس میں کسی فریق کی نہ فتح ہوئی اور نہ کسی کی شکست۔

متعلقہ عنوان :