ڈیرہ ، گومل یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ میں چیئرمین کی مختص نشست پر ڈیمو کریٹک پینل کے ڈاکٹر حافظ صلاح الدین کامیاب

بدھ 16 مئی 2018 21:27

ڈیر ہ اسماعیل خا ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) ڈیرہ اسماعیل خان گومل یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ میں چیئرمین کی مختص نشست پر ڈیمو کریٹک پینل کے پروفیسر ڈاکٹر حافظ صلاح الدین نے کامیابی حاصل کر لی، مذکورہ نشست پر پریذائڈنگ آفیسر ڈپٹی رجسٹرار طارق محمود کی زیر نگرانی انتخابی عمل مکمل ہوا جس میں کل تیرہ ووٹ پول ہوئے گنتی کے بعد ڈیمو کریٹک پینل کے امیدوار پروفیسر ڈاکٹر حافظ صلاح الدین سات ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ انکے مدمقابل خٹک گروپ کے امیدوار ڈاکٹر سلیم جیلانی نے چھ ووٹ حاصل کئے ۔

(جاری ہے)

گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور اور رجسٹرار دل نواز خان نے پروفیسر ڈاکٹر حافظ صلاح الدین کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اساتذہ برادی کے اعتماد پر پورا اترنے کے ساتھ ساتھ گومل یونیورسٹی کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے ۔ پروفیسر ڈاکٹر حافظ صلاح الدین نے کہا کہ کمیونٹی کے بلا امتیاز مسائل حل کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے اساتذہ اور انتظامیہ مل کراس مادر علمی کو ترقی کی جانب لے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :