طلبہ کی درست سمت میں راہ نمائی ان کے مستقبل کو تابناک بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے،وائس چانسلرگومل یونیورسٹی

بدھ 16 مئی 2018 21:27

ڈیر ہ اسماعیل خا ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مئی2018ء) گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور نے کہا ہے کہ طلبہ کی درست سمت میں راہ نمائی ان کے مستقبل کو تابناک بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کیرئیر کونسلنگ کے موضوع پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان آڈیٹوریم میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا ۔

سیمینار گومل یونیورسٹی ٹانک کیمپس کے کوآرڈینیٹر پروفیسر احسان اللہ دانش، ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابڑ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ معروف سکالریوسف الماس نے کیرئیر کونسلنگ کے موضوع پر طلبہ سے سیر حاصل گفتگو کی اور طلبہ کے سوالات کے جوابات دیئے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور نے کہا ہے کہ گومل یونیورسٹی میں جہاں طلبہ کو اعلی پائے کی تعلیم فراہم کی جارہی ہے وہیں ان کی درست سمت میں راہ نمائی ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے طلبہ باصلاحیت ہیں ایسے سیمینارز کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے جس پر پروفیسر احسان اللہ دانش اور انکی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے انہوں نے کہا کہ گومل یونیورسٹی میں سیمینار ورکشاپ کلچر کو فروغ دیا گیا ہے ایسی تقریبات کا تسلسل جاری رکھنا چاہیئے ۔ سیمینار کے اختتام پر مہمان سکالر اور دیگر مقررین کو خصوصی شیلڈز پیش کی گئیں۔