دینہ،ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) عبدالستار اعیسانی کا جی ٹی روڈ دینہ اور جی ٹی روڈ سوہاوہ پر قائم کردہ رمضان بازاروں کا اچانک دورہ

اشیا ئے خرد و نوش کے سٹالوں پرجا کر چیکنگ کے دوران آٹے ، چینی ،سبزی پھل،دالیں ،گوشت اور دیگر سٹالز کا دورہ کرتے ہوئے اشیائ خورد ونوش کی کوالٹی اوروزن چیک کیا

بدھ 16 مئی 2018 21:23

دینہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) عبدالستار اعیسانی نے مشین محلہ نمبر 2، اور اکرم شہید پارک،جی ٹی روڈ دینہ اور جی ٹی روڈ سوہاوہ پر قائم کردہ رمضان بازاروں کا اچانک دورہ کیا اور اشیا ئے خرد و نوش کے سٹالوں پرجا کر چیکنگ کے دوران آٹے ، چینی ،سبزی پھل،دالیں ،گوشت اور دیگر سٹالز کا دورہ کرتے ہوئے اشیائ خورد ونوش کی کوالٹی اوروزن چیک کیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہاکہ حکومت پنجاب نے اہل ایمان کو ماہ رمضان میں اربوں روپے کی سبسڈی دی ہے اور سستا رمضان بازاروں کا قیام عمل میں لایا گیاہے۔ضلع بھر میں 6 رمضان بازار قائم کیے جا چکیں ہیں جو آخری روزے تک عوام کو معیاری اشیائ کی فراہمی میں مددگار ثابت ہونگے، انہوں نے کہاکہ رمضان بازاروں میں اشیائے خوردنی کی کوالٹی اور قیمتوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور نہ صرف رمضان بازاروں کے اندر صارفین کوسہولیات فراہم کی گئیں ہیں بلکہ رمضان بازار وں کے قیام سے عام بازاروں میں بھی اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں بھی اعتدال آیا ہے اور کساد بازاری کا خاتمہ ہو گا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار دینہ میں سکیورٹی عملہ کی چیککنگ کی اور ہدایات جاری کرے ہوئے کہا کہ اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں،لیڈیز پولیس بھی واک ٹھرو گیٹ پر خواتین کی چیکنگ کریں جبکہ سول ڈفنس کا عملہ میٹل ڈیٹکٹر کے ساتھ الڑٹ رہیں، انہوں نے افسران کو ہدایات دی کے صفائی کے انتظامات میں مزید بہتری لائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے اے سی جہلم زاہد خان کو ہدایات دی کے رمضان بازاروں میں تمام سٹال اور سہولتیں مہیائ کی جائیں۔

ڈپٹی کمشنرعبدالستاراعیسانی نے مزید کہا کے سپلائیرزکو ہدایت دی گئی ہیں کہ رمضان بازاروں میں اول درجہ کی اور پورے وزن کی اشیا ئ فراہم کرنا ہونگی اور اس پر ہر گز سمجھوتا نہیں کریں گے اور جہلم کی عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات سے نوازا جاسکے۔ اس موقع پراے ڈی سی آر آفاق وزیر، اے ڈی سی جی نیلم خٹک،اے سی جہلم زاہد خان،اے سی سوہاوہ ملک اعجاز ، ایم سی افسران اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔