رمضان المبارک ایثار،قربانی،تقوی،عبادت،توبہ واستغفار کا درس دیتا ہے ‘طاہر القادری
مستحقین کی مدد اور ضرورت مندوں کی حاجت روائی بہترین عبادت ہے‘سربراہ عوامی تحریک
بدھ 16 مئی 2018 23:03
(جاری ہے)
اسلام کے اقتصادی و معاشی حقوق کا مقصود معاشرے کے محروم طبقات کو ایسے مواقع فراہم کرنا ہے کہ وہ حقیقی معنی میں فلاحی معاشرے کے شہری کے طور پر زندگی گزار سکیں۔حضور اکرم ﷺ نے غریبوں،محتاجوں سے حسن سلوک کی تعلیم دی، محسن انسانیت ﷺ غریبوں اور محتاجوں کو تکلیف میں مبتلا دیکھتے تو جب تک ان کی تکلیف کا ازالہ نہ ہوجاتا آپ ﷺ مطمئن نہ ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام کے معاشی و اقتصادی نظام کا مقصد ایک مثالی وفلاحی معاشرہ قائم کرنا ہے۔اسلام نے ہر فرد کو بنیادی ضروریات کا حق دیا۔کسی کو بھی بنیادی ضروریات و سہولیات سے محروم نہیں کیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اسلام اجتماعی مفاد کو انفرادی مفاد پر ترجیح دیتا ہے۔دین اسلام ہرگز اجازت نہیں دیتا کہ کوئی ایک شخص جملہ وسائل پر قابض ہوکر دیگر افراد کے لیے قومی وسائل سے فائدہ اٹھانے کا راستہ روکے۔ اسلام نے ہر فرد کو قومی وسائل سے استفادے کا مساوی حق دیا ہے، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ہمدردی و غم خواری کا مہینہ ہے۔ معاشرے کے مفلوک الحال طبقات کو زندگی کی مشکلات سے نجات دلانے کے لیے کوشش کرنا بھی رمضان المبارک کے مقاصد میں سے اہم ترین مقصد ہے۔ غربت،افلاس،بھوک،بدا منی اور دہشتگردی کے خاتمے کا عزم وکوشش کرنا بھی ہر مسلمان کا فرض ہے۔صفائے قلب کے لیے روزہ بہترین ذریعہ ہے صرف اس کے تقاضے پورے کرنے کی ضرورت ہے۔ بھوکا پیاسا رہ کر مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیئے جاسکتے، اسلام ایثار،احسان اور ایمان کا فلسفہ سمجھنے اور عمل کرنے کے لیے رمضان المبارک انتہائی اہمیت کا حامل مہینہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.