رمضان المبارک کے دوران مساجد کی فول پروف سکیورٹی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، طلعت محمود گوندل

مہنگائی پر قابو پانے کے لئے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کوہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

جمعرات 17 مئی 2018 00:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد کی فول پروف سکیورٹی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کوہدایات جاری کر دی گئی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مرکزی امن کمیٹی کے ممبران ، مختلف مکاتب فکر کے علما کرام اور انجمن تاجران کے نمائندو ںسے رمضان المبارک کے حوالے سے اجلاس کے دوران کیاسٹی پولیس افسر راولپنڈی افضال احمد کوثر کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میںایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی محمد بن اشرف ، مولانا اظہار بخاری ، سید ریاض حسین شاہ ، اقبال چشتی ، قاری سیف اللہ سیفی ، حافظ محمد اقبال رضوی ، شوکت جعفری ، مولانا زاہد عباس کاظمی ، شیخ حفیظ ، شیخ محمد صدیق اور دیگرنے شرکت کی علما کرام نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں ہمیں آپس کے اختلافات کو بھلا کر اللہ کی عبادت کرنی چاہیے پولیس اور انتظامیہ گزشتہ برسوں کی طرح مساجد و دیگر عبادت گاہوں کوسکیورٹی فراہم کریں علما کرام پولیس انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے انہوںنے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے کہا کہ وہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کریں تاکہ ماہ رمضان میں مہنگائی پر قابو پایا جا سکے ڈپٹی کمشنر نے علما کرام کو یقین دلایا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کرنے کے ساتھ دیگر ماتحت اداروں کو بھی احکامات جاری کریں گے تاکہ رمضان المبارک میں کسی قسم کی مشکلات نہ ہوں جبکہ واسا کو بھی ہدایت جاری کر دی گئیں ہیں کہ ماہ رمضان کے دوران مساجد میں پانی کی کمی کا مسئلہ درپیش نہ آئے انجمن تاجران کی نمائندگی کرتے ہوئے شیخ حفیظ نے توقع ظاہر کی کہ گزشتہ ادوارکی طرح امسال بھی پولیس رمضان المبارک میں شاندار انتظامات کرے گی تاجر برداری کی طرف سے پولیس کو ہر ممکن تعاون حاصل رہے گا سی پی او راولپنڈی نے علما کرام سے کہا آپ وہ جماعت ہیں جو کہ لوگوں کو نیکی کی طرف بلاتے ہیں مساجد کی سکیورٹی کیلئے مربوط سیکورٹی پروگرام ترتیب دے دیا گیا ہے مساجد انتظامیہ کی طرف سے رضا کار بھی مہیا کئے جائیں گے جو کہ پولیس کی معاونت کریں گے مساجد انتظامیہ ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی مشکوک نقل و حرکت کو فوراً پولیس کے نوٹس میں لائیں اعتکاف میں بیٹھنے والے افراد کی لسٹ اعتکاف بیٹھنے سے ایک دن قبل متعلقہ تھانے میں جمع کروائیں اور ان افراد کے شناختی کارڈ کی کاپیاں اور تفصیل مساجد انتظامیہ کے پاس موجود ہو رمضان المبارک میں ٹریفک کے بہائو اور پارکنگ کے لئے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا جائے گا رمضان المبارک میں گداگر وں کے خلاف بھی خصوصی مہم چلائی جائے گی ۔