گھوٹکی سی آئی اے پولیس کی کارروائیاں، 05 ملزمان گرفتار

بدھ مئی 23:20

سکھر۔ 16مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) گھوٹکی سی آئی اے پولیس کی کاروائیاں، مختلف مقامات پر چھاپے، سنگین کیسز منشیات،، جوا، آکڑا پرچی کے خلاف کریک ڈاؤن ایک ، منشیات فروش اور ایک جواری سمیت 05 ملزمان کو گرفتارکر کے 25 لٹر کچا شراب اور آکڑا پرچی بک، تاش، کلکیولیٹر، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی، پولیس کے مطابق پاسبان سی آئی اے پولیس کی عمدہ کاروائی کرتے ہوئے کینجو تھانے کی حدود میں گاؤں قاتال شر میں چھاپہ مار کر ایک منشیات فروش محمد اقبال کوگرفتارکر لیا اور 25 لٹر کچا شراب برآمد کر لی گئی ،کیس کینجو تھانے پر درج کر لیا گیا ہے ، دوسری کاروائی میں خفیہ اطلاع پر ایک چھاپے کے دوران خانپور مہر تھانے کی حدود میں چھاپہ مارا گیا ، ایک جواری فیض محمدگرفتار، جبکہ دوسراجواری فرار ہو گیا، آکڑا پرچی بک، تاش، کلکیولیٹر اور. نقدی برآمد. 02 جو جواریوں پہ خانپور مہر تھانہ پر کیس درج کر لیا گیا ہے

(جاری ہے)