وزارت اطلاعات اورپاکستان اکیڈمی برائے دیہی ترقی پشاورکے اشتراک سے آگاہی سیمینار اورتصویری نمائش

جمعرات 17 مئی 2018 00:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) عطیات کے درست اورمحفوظ استعمال کویقینی بنانے میںاساتذہ کے کردار کی اہمیت کواجاگرکرنے کیلئے وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات اورپاکستان اکیڈمی برائے دیہی ترقی پشاورکے اشتراک سے آگاہی سیمینار اورتصویری نمائش کااہتمام کیاگیا۔ جس میںخیبر پختونخواکے مختلف اضلاع سے سکولوںکالجزکے اساتذہ اورپراونشل مینجمنٹ سروسزافسران نے شرکت کی۔

وفاقی وزارت اطلاع ونشریات کے آگاہی مہم "حق حقدارتک"کے سلسلے میںپاکستان بھر کے یونیورسٹیوںاورکالجز کے طلبہ کی طرف سے بنائی گئی تصاویرکونمائش میںپیش کیاگیا۔سیمینارکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیوپاکستان پیس کالیکٹیو(PPC) شبیرانورنے کہاکہ پاکستان کاشماردنیا کے ان چندممالک میںہوتاہے جہاںعطیات اورصدقات کی مدمیںایک خطیررقم دی جاتی ہے،پاکستانی عوام یہ رقم اپنے دینی اورسماجی ذمہ داری اداکرنے کیلئے خرچ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے عطیات کے درست اورمحفوظ استعمال کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہاکہ یہ ہمارا مذہبی اورسماجی فریضہ ہے کہ ہم عطیات مستحق افراداورمستند اداروںتک پہنچائیں۔ چیف ایگزیکٹیوشبیرانورنے کہاکہ "حق حقدارتک"مہم اس وقت یہ مہم پاکستان بھرمیںجاری ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے پروفیسرڈاکٹرنوشادنے کہاکہ اساتذہ قوم کے معمارہوتے ہیں اورمعاشرے کے سماجی مسائل حل کرنے میںاساتذہ اہم کرداراداکرسکتے ہیں،خاندان کے بعدتعلیمی ادارے بچوںکی پرورش میںاہم کرداراداکررہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ سکولوں،کالجز اوریونیورسٹیوںمیں اساتذہ کومتحرک کرناچاہئے کہ وہ طلباء وطالبات سمیت دیگرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کوعطیات کے صحیح اورمستحق افرادتک پہنچانے میں آگاہ کریں۔ تقریب کے اختتام پر "حق حقدارتک"مہم میںحصہ لینے والوںمیںاسنادتقسیم کی گئیں جبکہ مہمان خصوصی کوشیلڈپیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :