لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ پاکستانی عوام کے لئے ایک انمول تحفہ ہے، لبنیٰ ریحان پیرزادہ

جمعرات مئی 00:10

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ایم پی اے لبنٰی ریحان پیرزادہ نے پاکستان کی پہلی میٹرو ٹرین اورنج لائن لاہور کے افتتاح پر خادم اعٰلی پنجاب محمد شہباز شریف کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستانی عوام کے لئے ایک انمول تحفہ ہے اور یہ منصوبہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک بڑا انقلاب ثابت ہوگا اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد اس عظیم الشان میٹرو ٹرین پر باوقار انداز سے سفر کریں گے اور اورنج لائن میٹرو ٹرین عام شہری کی زندگی میں بہت سی آسانیاں لائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد نہ صرف لاہور کے حسن میں اضافہ ہوگا بلکہ ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی کیونکہ روزانہ لاکھوں افراد اس میٹرو ٹرین کے ذریعے منزل مقصود پر پہنچیں گے۔