رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مساجد میں اجتماعی افطاریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا

جمعرات 17 مئی 2018 11:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مساجد میں اجتماعی افطاریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ رمضان المبارک کے موقع پر بڑی تعداد میں نمازیوں کو مساجد میں اجتماعی افطاری میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

مسافروں، نادار اور مسحق افراد کو ان افطار پروگراموں میں خصوصی طور پر شامل کیا جاتا ہے جس کا مقصد روزہ رکھانے اور روزہ کھلوانے کا ثواب حاصل کرنا ہے، بعض صاحب استطاعت جو کسی بیماری کی وجہ سے روزہ رکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے وہ جذبہ کے طور پر غریب مساکین کو روزہ رکھواتے ہیں اور بیشتر افراد اپنا فدیہ مساجد اور سماجی حلقوں کی ان تنظیموں کے حوالے کردیتے ہیں جو عملی طور پر اجتماعی سحر و افطار کے دستر خوان سجاتے ہیں، ملک کے دیگر حصوں کی طرح جڑواں شہروں میں بھی مختلف مقامات پر اور مساجد میں اجتماعی افطار کے دستر خوان باقاعدگی سے سجانے کا اہتمام شروع ہو گیا ہے، بعض مساجد اجتماعی سحری کا بھی بندوبست کریں گی، بعض دینی و فلاحی تنظیموں نے بھی مخیر حضرات سے عطیات کی اپیلوں والے بینرز اور پوسٹرز آویزاں کر رکھے ہیں تا کہ ان کے تعاون سے یہ سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :