وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کرنل سہیل عابد کی شہادت کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار

پاکستان کی غیور افواج مادر وطن سے آخری دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

جمعرات 17 مئی 2018 11:50

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کرنل سہیل عابد کی شہادت کے واقعہ پر گہرے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کرنل سہیل عابد کی شہادت کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے جو بلوچستان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی غیور افواج مادر وطن سے آخری دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے سپاہیوں نے اپنے خون سے آزادی کی قیمت ادا کی ہے اور اس سے بڑی قربانی اور کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم بحیثیت قوم بزدل دشمن کے خلاف متحد ہیں۔