اسلامی طرز خطاطی ہماری تہذیب وثقافت کی عکاسی کرتی ہے،کمشنر سرگودہا ڈؤیژن

جمعرات 17 مئی 2018 15:36

سرگودھا۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء)کمشنر سرگودہا ڈؤیژن ندیم محبوب نے کہا ہے کہ اسلامی طرز خطاطی ہماری تہذیب وثقافت کی عکاسی کرتی ہے ۔ اس فن کے ذریعے عربی رسم الخط اورقرآنی خطاطی کے اعلیٰ فن پارے ہماری ثقافت کا قیمتی ورثہ ہیں ۔اس شعبے میںفن کاروں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ سرگودہاآرٹس کونسل کے زیر اہتمام آڈیٹوریم وکلچرل کمپلیکس کچہری روڈ پر منعقدہ اسلامی فن خطاطی پر مشتمل پینٹنگ کی خصوصی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹس کونسل سرگودہا ابرار عالم اور مقامی فنکاروں ‘ معززین شہر اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ کمشنر نے کہاکہ سرگودہاآرٹس کونسل کلچرل کمپلیکس یہاں کی ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا ۔یہاں پر مختلف قسم کی علمی وادبی ‘ ثقافتی اور فنکاروں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کیلئے بھر پور توجہ دی جائیگی ۔