مطلوبہ دستاویزات کے حامل شہری شناختی کارڈ کے حقدار ہیں، ڈی جی نادرا سندھ
ریاست بہاریوں کو پاکستانی تسلیم کرنے سے انکار نہیں کرتی تو کارڈ بھی جاری کرے،بریگیڈیئر صلاح اُلدین بریگیڈیئر (ر) صلاح اُلدین، لفٹیننٹ کرنل (ر) محمد اسلم ، معید اشرف، اور حیدر علی حیدر کی ڈی جی نادرا سے ملاقات
جمعرات 17 مئی 2018 16:30
(جاری ہے)
انہوں نے مشرقی پاکستان سے آنے والے بہاریوں کے شناختی کارڈ کے اجراء میںرکاوٹوں کے بارے میں بتایا کہ جب تک ان کے بارے میں قومی اسمبلی سے بل پاس نہیں ہوجاتا یہ مسئلہ رہے گا نادرادر اصل حکومتِ پاکستان کے بتائے ہوئے اصولوں پر کاربند ہے۔
تحریکِ محصورین مشرقی پاکستان کے چیئرمین بریگیڈیئر (ر) صلاح اُلدین نے ڈائریکٹر جنرل نادرا کو مشرقی پاکستان سے آنے والے محصورین کے منقسم خاندان کی حالتِ زار کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی جسے ڈی جی نادرا نے ہمدردی سے سنا۔بریگیڈیئر (ر) صلاح اُلدین نے کہا کہ ریاست بہاریوں کو پاکستانی تسلیم کرنے سے انکار نہیں کرتی تو کارڈ بھی جاری کرے۔ انہوں نے کہا کہ بہاری جیسے محب وطن پاکستانیوں کو شناختی کارڈ جاری نے کرناحبُ الوطنی کی توہین ہے۔ تحریکِ محصورین مشرقی پاکستان کے جنرل سکریٹری حیدر علی حیدر نے ڈی جی نادرا کو ان کے ادارے کی جانب سے مختلف قسم کے بہانے بناکر کارڈ کے اجراء میں رکاوٹوں کی تفصیل سے متعلق ایک فہرست پیش کی جس پر نادرا کے ذمہ دار افسر مقصود جھنڈانی نے کہا کہ وہ آئندہ چند یوم میں فہرست کو چیک کرکے جواب سے مطلع کردیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.