قومی اسمبلی میں مالی سال 2017-18ء کے 266 ارب 25 کروڑ 52 لاکھ 70ہزار روپے کے ضمنی لازمی اخراجات کی تفصیلات پیش

جمعرات 17 مئی 2018 16:50

اسلام آباد۔ 17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں مالی سال 2017-18ء کے 266 ارب 25 کروڑ 52 لاکھ 70ہزار روپے کے ضمنی لازمی اخراجات کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وزارت خزانہ کی طرف سے پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق قانون و انصاف ڈویژن کے لئے 3 کروڑ 65 ہزار ‘ سینیٹ کے لئے 8 ہزار روپے‘ صدر کے عملے ‘ الائونسز اور دیگر اخراجات کے لئے 30 لاکھ 4ہزار روپے‘ آڈٹ کے لئے 17 کروڑ ‘ غیر ملکی قرضوں کی واپسی کے لئے 62 ارب 30 کروڑ 51 لاکھ 65 ہزار روپے ‘ غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے لئے 143 ارب 26 کروڑ 21 لاکھ 35 ہزار ‘ قلیل المدتی غیر ملکی قرضوں کی واپسی کے لئے 53 ارب 79 کروڑ 80 لاکھ 59 ہزار ‘ سپریم کورٹ 6 ہزار روپے‘ اسلام آباد ہائی کورٹ 1ہزار روپے‘ الیکشن کمیشن 6 ارب 65 کروڑ 5لاکھ 59 ہزار روپے‘ وفاقی محتسب کے لئے 55 ہزار روپے اور وفاقی ٹیکس محتسب کے لئے 3 کروڑ 62 لاکھ 13 ہزار روپے شامل ہیں۔