تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی مسرت احمد زیب کی مسلم لیگ ن میں شمولیت

جمعرات 17 مئی 2018 17:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی مسرت احمد زیب نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے پارلیمانی اجلاس میں تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی مسرت احمد زیب نے شرکت کی اور پارٹی صدر شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی مسرت زیب نے قومی اسمبلی کی نشت سے بھی استعفیٰ دے دیا جس کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قبول کرلیا