حافظ آباد ،باپ نے مبینہ طور پر بیٹے اور داماد سے مل کر اپنے نشئی بیٹے کا گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا

جمعرات 17 مئی 2018 18:14

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) حافظ آباد کے نواحی گائوں چھنی ہنجرانواں میں باپ نے مبینہ طور پر بیٹے اور داماد سے مل کر اپنے نشئی بیٹے کا گلا دبا کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ذوالفقار ولد محمد علی کا جواں سال بیٹا قمر عباس نشہ کا عادی تھا جو گھر سے چیزوںکو اٹھا کر بیچ دیتا تھا۔ نشئی بیٹے سے جان چھڑانے کیلئے اس کے باپ ذوالفقار نے اپنے بیٹے اکبر اور داماد عدنان ارشد سے مل کر قمر عباس کا گلا دباکر اسے موت کے گھاٹ اتاردیا ۔ پولیس تھانہ ونیکے تارڑ نے تینوں ملزمان ذوالفقار، اکبر اور عدنان ارشد کو گرفتارکرلیا۔

متعلقہ عنوان :