نوشہرہ خود دھماکہ، واقعے کا ہر پہلوسے تفتیش کررہے ہیں،ڈی پی اوشہزاد ندیم

جمعرات 17 مئی 2018 18:41

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) ڈی پی او نوشہرہ شہزاد ندیم بخاری نے کہا ہے کہ نوشہرہ کچہری چوک خو د کش دھماکے کے حوالے سے دہشت گردی ایکٹ کے تحت کاونٹر ٹریر ازم ڈیپارٹمنٹ مقدمہ درج کریں گے خود کش بمبار کا سر ڈی این اے ٹسٹ کے لیے روانہ کردیا گیاجیو فنسنگ اور دیگر شواہد پر کام شروع کردیاگیا۔ دھماکے میں اب تک چودہ افراد زخمی ہوئے جس میں سات فوج اور سات سولین افراد شامل ہیں۔

ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن جاری ہے کیونکہ مسلسل تھریٹس موصول ہورہے ہیں وہ جائے وقوع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ دھماکے فورا بعد پولیس موقع پہنچے اورپولیس نے پورے علاقے کو گھیرامیںلے لیا۔ سیکورٹی فورسز بھی موقع پر پہنچ گئی۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ پورے علاقہ لرز اٹھا تاہم اللہ تعالیٰ نے کرم کیا اور بہت نقصان ہوا۔

(جاری ہے)

دھماکے میں ایف سی کی گاڑی سمیت سول گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ۔ جس میں دو خواتین اور ایک مرد سوارتھے شدید زخمی ہوئے۔ اور گاڑیوں کوپولیس نے تحویل میںلے لیا ہے اورپاک فوج نے اپنی گاڑی تحویل میں لے لی ہے۔انھوں نے کہا کہ واقعے کا ہر پہلوسے تفتیش کررہے ہیں۔ سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈی ائی جی مردان رینج محمد عالم شنواری کی صدارت میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ائندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے انہوںنے اپنی ہدایت جاری کردی دھماکے کامقدمہ سی ٹی ڈی دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کرے گی۔