کوہاٹ میں پہلی مرتبہ خاتون پولیس اہلکار کو محرر تھانہ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی

جمعرات 17 مئی 2018 18:41

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) کوہاٹ میں پہلی مرتبہ خاتون پولیس اہلکار کو محرر تھانہ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔خاتون پولیس اہلکار ذوبیہ مسرت کو ماڈل پولیس سٹیشن تھانہ سٹی میں مدد محرر تعینات کردیا گیا ہے اور انہیں سٹی سرکل کے تھانوں میں خواتین کی قانونی رہنمائی اور داد رسی کے حوالے سے تمام معاملات کی دیکھ بھال کے اضافی فرائض بھی حوالہ کردی گئی ہیں۔

ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں کوہاٹ سٹی کی ماڈل پولیس سٹیشن میں خاتون پولیس اہلکار کو بطور مددمحرر تعینات کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے ایس پی آپریشنز کوہاٹ جمیل اختر کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق لیڈی پولیس ہیڈ کانسٹیبل ذوبیہ مسرت کو پولیس کی نظم وضبط ،تھانے کی روزمرہ عوامل ومعاملات ،قانونی ضابطہ کار اور کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے معلومات پر مبنی خصوصی انٹر ویو کے بعد تھانہ سٹی کی ماڈل پولیس سٹیشن میں مدد محرر کی اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ماڈل پولیس سٹیشن میں مدد محرر کی حیثیت سے تعینات خاتون پولیس اہلکار کو سٹی سرکل کے تھانوں میں خواتین کو پولیس کیساتھ وابستہ تمام معاملات میں داد رسی، عورتوں کو روزمرہ زندگی میں درپیش مسائل کے حل اور انکی قانونی رہنمائی کرنے کے اضافی فرائض بھی حوالہ کردی گئی ہیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کوہاٹ میں پہلی مرتبہ خاتون پولیس اہلکار کو محرر تھانہ کی ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیںجسکی بدولت اب شہرکی خواتین انکی خدمات سے روزمرہ زندگی کے تمام معاملات میں بھر پور استفادہ کرسکتی ہیںاور پولیس افسران کیلئے بھی خواتین کے مسائل بالواسطہ طور پر حل کرنے میں آسانی پیدا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :