حافظ سعید نے کا شہید کرنل سہیل عابدکو زبردست خراج عقیدت پیش

جمعرات 17 مئی 2018 20:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کوئٹہ میں دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران شہید ہونے والے کرنل سہیل عابدکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے افواج پاکستان کی قربانیوںکو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں منظم منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردی کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔ انہوںنے کرنل سہیل عابد شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔