چکلالہ کینٹ بورڈ کاایک ارب34کروڑروپے کا بجٹ منظورہونے سے کینٹ کے علاقوں کے عوام کو ریلیف ملے گا ،چوہدری خرم

جمعرات 17 مئی 2018 20:56

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ وبورڈ رچکلالہ وارڈ6چوہدری خرم صدیق نے کہا ہے کہ چکلالہ کینٹ بورڈ کاایک ارب34کروڑروپے کا بجٹ منظورہونے سے کینٹ کے علاقوں کے عوام کو ریلیف ملے گا کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایاگیا جس پر کنٹونمنٹ بورڈحکام مبارکباد کے مستحق ہیں،ترقیاتی کاموں کیلئے 12کروڑ روپے اور مینٹی نینس کیلئی8کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جس سے یقینی طورپر عوامی مسائل حل ہونگے اور کینٹ کے علاقوں میں رہ جانیوالے ترقیاتی کام مکمل ہوسکیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے مریڑ حسن میں تاجربرادری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،چوہدری خرم صدیق نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے اپنے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کینٹ کے علاقوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے جس کی وجہ سے علاقے کے عوام خاص کر سویلین آبادیوں کی مشکلات میں کمی ہوئی گلیاں،سڑکیں پختہ کرائی گئیں،سڑیٹ لائٹس لگوائی گئیں،سکولوں،کالجوں کی اپ گریڈیشن اوران میں نئے بلاکس تعمیر کیے گئے پانی کی فراہمی کیلئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب کی گئی جسکی وجہ سے عوام کو ریلیف ملا ۔

(جاری ہے)

آئندہ بھی ہم سے جو کچھ ممکن ہوسکا عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کرتے رہیں گے۔