کوئٹہ، اعجاز محبوب الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مقرر

جمعرات 17 مئی 2018 21:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر جمیل احمد کرد نے امیر جماعت سلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی ودیگرکی مشاورت سے اعجاز محبوب کو الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا ہے اعجازمحبوب اس سے قبل تین سال تک الخدمت فائونڈیشن ضلع کوئٹہ کے صدر اور دو سال بطور صوبائی نائب صدر الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کی ذمہ داررہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بطور صوبائی جنرل سیکرٹری خدمات وسرگرمیاں شروع کر دی ہے مولانا عبدالحق ہاشمی اور جمیل احمدکر دنے اعجاز محبوب کی استقامت کیلئے خصوصی دعاکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :