قیدی بھی معاشرے کا حصہ ہے‘ جیل اور حوالات کا مقصد مجرموں کو انکی غلطیوں کا احساس دلانا ہے،ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری

جمعہ 18 مئی 2018 00:20

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے کہاہے کہ قیدی بھی معاشرے کا حصہ ہے جیل اور حوالات کا مقصد مجرموں کو انکی غلطیوں کا احساس دلانا ہے‘ جیل انتظامیہ قیدیوں کے ساتھ بہتر سلوک اپنائے قیدیوں کے ساتھ ناانصافی اور ظلم برداشت نہیں کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین سب جیل کے قیدیوں کو پہلا روزہ افطار کرانے کے موقع پر اشیاء خوردونوش تقسیم کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک ایک دینی فریضہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہمیں امن و بھائی چارے ،رواداری اور ہمدردی کو فروغ دینے کا درس دیتاہے امت مسلمہ ماہ رمضان میں اپنے ہمسایوں اور غریب لاچار عوام کی خدمت کرکے انکی تکالیف دور کریں قیدیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک عبادت اور اللہ سے مغفرت مانگنے کا مہینہ ہے اللہ سے اپنے کئے پر معافی مانگیں اور نمازاور تروایح پڑھ کر عبادت پر خصوصی توجہ دیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے سب جیل پشین کے مختلف بیرکوں کا معائنہ کرکے قیدیوں میں اشیاء افطار تقسیم کیں۔ قیدیوں نے ڈپٹی کمشنر کے دورہ سب جیل کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کا قیدیوں کے ساتھ بہتر رویے اور انکی تعاون نے احساس دلایا ہے کہ معاشرے میں بہتر طرز زندگی گزارنے کا واحد ذریعہ نیک نیتی محبت اور خلوص ہے۔

متعلقہ عنوان :