سعودی عرب، رمضان میں حفظ قرآن کے 3عالمی مقابلے

جمعہ 18 مئی 2018 10:30

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) سعودی عرب میں رمضان المبارک کے دوران حفظ قرآن کے 3 بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کے متعلقہ ادارے نے رمضان المبارک کے دوران حفظ قرآن کے 3 بین الاقوامی مقابلے کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ مقابلے 5 تا 15رمضان کے دوران منعقد کئے جائیں گے ۔ ان مقابلوں کے لئے حائل سے تحفیظ قرآن انجمن کے سلطان العازمی، مکہ مکرمہ سے احمد بیطار کا نام تجویز کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہاس سلسلے کا پہلا مقابلہ سعودی عرب دوسرا دبئی تیسرا مقابلہ براعظم افریقہ میں رمضان منعقد کیا جائے گا۔