2018ء کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر بھرپور طریقے سے کامیابی حاصل کرے گی، شاکر بشیر اعوان

جمعہ 18 مئی 2018 13:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی شاکر بشیر اعوان نے کہاکہ 2018ء کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر بھرپور طریقے سے کامیابی حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکمران جماعت نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور ملک میں توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے منصوبے شروع کئے جن کی تکمیل سے آج ملک میں توانائی کے بحران کے حل میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2018ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کارکردگی کی بنیاد پرکامیابی حاصل کرے گی۔