کراچی میں پولیس مقابلہ 2 ڈاکو ہلاک

ہلاک ملزمان سے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں ، ایس ایس پی سینٹرل

جمعہ 18 مئی 2018 15:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) شہرقائد کے علاقے تیموریہ میں پولیس نے مقابلے کے دوران دو ڈاکوئوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون میں سیون سی اسٹاپ کے قریب دو مسلح افراد اسلحہ کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو مارے گئے۔ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹررضوان کے مطابق ہلاک ملزمان سے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں جبکہ ملزمان کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔