آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی، سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی

جمعہ 18 مئی 2018 15:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے لیکن جو حالیہ واقعہ پیش آیا ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے تاہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے لیکن دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر بیرونی مداخلت کے ذریعے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :