وزیراعظم ہائوس میں صحافیوں کو پریس ٹاک کے لئے بلایا گیا، مریم اورنگزیب

جمعہ 18 مئی 2018 15:54

وزیراعظم ہائوس میں صحافیوں کو پریس ٹاک کے لئے بلایا گیا، مریم اورنگزیب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہائوس میں صحافیوں کو پریس ٹاک کے لئے بلایا گیا‘ پی ٹی وی سے فوٹیج ڈیلیٹ کی جاتی تو میں بیان دیتی‘ پریس ٹاک لائیو دکھانے کے لئے کبھی بھی نہیں تھی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر پی ٹی وی سے فوٹیج ڈیلیٹ کی جاتی تو میں بیان دیتی۔

وہ میرا فیصلہ تھا وہ پریس کانفرنس نہیں تھی۔ وزیراعظم ہائوس میں صحافیوں کو پریس ٹاک کے لئے بلایا گیا تھا۔ پریس ٹاک لائیو دکھانے کے لئے کبھی بھی نہیں تھی اس پریس ٹاک میں کیمرے کی اجازت نہیں تھی۔ میڈیا میں ذرائع سے خبریں چل رہی ہیں میڈیا مجھ سے پوچھ لیتا تو وضاحت کردیتی۔ روایت چل پڑی ہے ذرائع کی خبر تین دن چلتی رہی تو میں نے بھی کہا چلنے دو۔