ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ،

قانون سے بالاتر کوئی نہیں حمزہ شہباز اٹھارہ سال کی عمر میں اڈیالہ جیل میں چھ ماہ بے نظیر دور میں رہا ،لیگی رہنما

جمعہ 18 مئی 2018 16:06

ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے راہنما حمزہ شہباز نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے اور قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔ جب دامن صاف ہو تو حمزہ شہباز اور عام آدمی میں کوئی فرق نہیں۔ اٹھارہ سال کی عمر میں اڈیالہ جیل میں چھ ماہ بے نظیر دور میں رہا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے راہنما حمزہ شہباز آج احتساب عدالت میں صاف پانی کیس کی سماعت پر پیش ہوئے ۔

عدالت سے باہر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ ہم سب قانون کی پاسداری کرتے ہیں اور عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں ۔ پہلے بھی قانون کا احترام کیا اور قانون سے بالاتر کوئی بھی نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب انسان کا دامن صاف ہو تو حمزہ شہباز اور عام آدمی میں کوئی فرق نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں صاف پانی بورڈ کا ممبر تھا بلکہ پانچ میٹنگز میں شریک ہوا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرف دور میں دس سال کنگالا گیا لیکن اللہ کے فضل و کرم سے ہم سرخرو ہوئے اور ان کو کچھ نہ ملا ۔ انہوں نے کہا کہ جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں چھ ماہ اٹھارہ سال کی عمر میں بے نظیر دور میں جیل میں رہ چکا ہوں ۔ خان صاحب کے دائیں بائیں قرضہ معاف کرانے والے قبضہ گروپ کھڑے ہیں وہ کس احتساب کی بات کرتے ہیں۔ ابھی تک عوام ان کے سرکاری ہیلی کاپٹر کو نہیں بھولے اور لوگ زرداری کے سوئس اکاؤنٹ بھی نہیں بھولے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کرسی اور اقتدار کچھ نہیں اصل چیز ایمانداری ہے میرے والد کہتے ہیں کہ کفن کی جیب نہیں ہوتی ۔