لاہور کے تمام رمضان بازاروں میں چینی کی مسلسل سپلائی جاری ہے،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 18 مئی 2018 17:24

لاہور۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنرلاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ لاہور کے تمام رمضان بازاروں میں چینی کی مسلسل سپلائی کی جاری ہے،ایک کلو اور دو کلوکا پیکٹ 46روپے فی کلو کے حساب فروخت کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور نے کہا کہ گلبرک زون کے رمضان بازاروں کے لیے دس ہزار ،نشتر ،راوی ،داتا گنج بخش،سمن آباد، شالیمار اور واہگہ کے رمضان بازاروں کے لیے دس ہزار کلو چینی زون کو دی گئی۔ اسطرح عزیز بھٹی زون کے رمضان بازاروں کے لیے بارہ ہزار جبکہ اقبال زون کے رمضان بازاروں کے لیے گیارہ ہزار کلو چینی سپلائی کی گئی۔انہوں نے کہاکہ صارفین کی ایک بڑی تعداد 46روپے فی کلو چینی سے مستفید ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :